Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی نژاد خضرخان کی ڈٰیموکریٹ کنونشن میں جذباتی تقریر،ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنائیں

پاکستانی نژاد خضرخان کی ڈٰیموکریٹ کنونشن میں جذباتی تقریر،ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنائیں
July 29, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)ری پبلکن پارٹی کی طرف سے امریکہ کی صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی نفرت انگیز مہم پر ایک پاکستانی نژاد امریکی نے کھری کھری سنا دیں خضر خان نے ڈیموکریٹ کنونشن میں جذباتی تقریر کے دوران آئینہ دکھایا اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگر امریکی آئین نہیں پڑھا تو وہ انہیں اپنی کاپی ادھار دینے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ری پبلکن پارٹی کی طرف سے امریکہ کی صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں تارکین وطن اور نسلی حوالوں سے تعصب اور نفرت پر مبنی بیانات کے لیے بدنام ہیں ایک پاکستانی نژاد امریکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئینہ دکھایا۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کا بیٹا اور امریکی فوجی ہمایوں خان دو ہزار چار میں عراق جنگ میں لڑتا ہوا جان سے گیا خضر خان نے ڈیموکریٹ کنونشن میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی اور ایک جذباتی تقریر میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہر وقت مسلمانوں کا تشخص مجروح کر نے میں لگے رہتے ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے لیے کبھی کوئی قربانی دی؟ نہیں کبھی نہیں  ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سوال ہے کیا انہوں نے امریکی آئین پڑھا ہے؟ خضر خان نے امریکی آئین کی کاپی اپنی جیب سے نکال کر لہرائی اور کہا کہ وہ ٹرمپ کو امریکی آئین کی کاپی دینے کو تیار ہیں ٹرمپ آئین میں آزادی اور ہر شہری کو برابر کے قانونی تحفظ کے نکات پڑھیں ۔ خضر خان نے انتہائی جذباتی تقریر میں کہا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کبھی آرلنگٹن کے قبرستان میں گئے ہیں؟ وہاں ایک قبر میرے بیٹے ہمایوں خان کی بھی ہےجس نے امریکہ کے لیے جان قربان کی ۔خضر خان کی اس تقریر کے دوران ڈیموکریٹ کنونشن میں مکمل سکوت طاری رہا اور تقریر کے اختتام پر ہر شخص آبدیدہ تھا۔