Monday, December 5, 2022

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی واہگہ بارڈر پریڈ میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی واہگہ بارڈر پریڈ میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت
لاہور  ( 92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے  واہگہ بارڈر لاہور پر  منعقدہونے والی پریڈ میں  شرکت کی ۔ جہاں شائقین  بین الاقوامی  کھلاڑی  کو اپنے درمیان دیکھ کر  خوش ہو گئے  ،عامر خان نے  پریڈ میں موجود  فوجیوں کے ساتھ  سیلیفیاں بھی لیں ۔ دنیا میں شہرت رکھنے والے شہر آفاق باکسر عامر خان  اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے  کی پر وقار تقریب دیکھنے کے لیے پہنچے۔  تقریب میں موجود شہری عامر خان کو اپنے درمیان دیکھ کر ششدر رہ  گئے۔اس موقع پر عامر خان نے شائقین میں باکسنگ کے  دستانے بھی تقسیم کیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا  کہ اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم  خود ایک عظیم کھلاڑی رہ چکے ہیں انہیں امید ہے کہ وہ پاکستان  میں سے باکسنگ کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے بھرپور مدد کریں گے ۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ   وہ پاکستان میں باکسنگ  کے فروغ کے لیے   کام کررہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کو جلد ہی بین الاقوامی کھلاڑی میسر ہونگے ۔ تقریب کے اختتام پر  عامر خان کو شیلڈ بھی  پیش کی گئی ۔