Saturday, July 27, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ناک آئوٹ، میکسیکن باکسر کانیلو الواریز فاتح قرار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ناک آئوٹ، میکسیکن باکسر کانیلو الواریز فاتح قرار
May 8, 2016
لاس ویگاس (ویب ڈیسک) میکسیکن باکسر کانیلو الواریز نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل کے میچ میں شکست دے دی۔ چھٹے راؤنڈ میں میکسیکن باکسر کے پنچ نے عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔ عامرخان کی چھٹے راؤنڈ میں چھٹی ہو گئی۔ میکسیکن باکسر کے زوردار پنچ نے پاکستانی نژاد باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا۔ امریکی شہر لاس ویگاس میں باکسنگ کی دنیا کے دو نامور باکسرآمنے سامنے آئے۔ عامر خان اور میکسیکن کنیلو الواریز کے درمیان ڈبلیو بی سی مِڈل ویٹ ورلڈ ٹائٹل  کیلئے چھڑی جنگ۔ بڑا مقابلہ شروع ہوا تو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنایا جارحانہ انداز اور حریف باکسر پر خوب مکے برسائے۔ پہلے پانچ راؤنڈ تک  عامر خان چھائے رہے اور میکسیکن باکسر چکرائے رہے لیکن چھٹا راؤنڈ عامر کے لئے اچھا ثابت نہ ہوا اور بازی پلٹ گئی۔ کنیلو الواریز نے دایاں پنچ اس قوت کےساتھ  عامر خان کے جبڑے پر جڑ دیا کہ وہ دوبارہ اٹھ نہ سکے۔ یوں میکسیکن باکسر نے ڈبلیو بی سی ورلڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ شکست کے بعد عامر خان کا کہنا تھا چیمپین بننے کا عزم لے کر رنگ میں اترا تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔