Monday, November 28, 2022

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز یورپی چیمپئن بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز یورپی چیمپئن بن گئے
برمنگھم (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز ہم وطن باکسر کو شکست دیکر یورپی چیمپئن بن گئے۔ برمنگھم میں ہونے والی ڈبلیو بی او سپر ویلٹر ویٹ کیٹگری میں 20سالہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر سالہ حمزہ  شیراز کا مقابلہ برطانیہ کے ہی ریان کیلی سے ہوا۔ حمزہ شیراز حریف باکسر پر پوری طرح چھائے رہے  اور چھٹے  راؤنڈ میں ریان کیلی کو ناک آؤٹ کر دیا، حمزہ شیراز کی پروفیشنل کیرئیر کی یہ دسویں فائٹ تھی۔ نوجوان باکسر حمزہ شیراز اب تک اپنے تمام مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں، فائٹ جیتنے کے بعد نوجوان باکسر حمزہ شیراز ٹاپ 15 میں شامل ہوگئے۔