پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن کا دورہ

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں لائن آف کنٹرول روانہ ہوئے۔کنٹرول لائن کے دورے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
اسلام ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں عامر خان نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ برطانوی باکسر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرنے پر بھی بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی۔
