پاکستانی نژاد امریکن لینا خان فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ تعینات
واشنگٹن (92 نیوز) پاکستانی نژاد امریکن لینا خان فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ تعینات کر دی گئیں۔
امریکی سینیٹ نے ان کے تعیناتی کی منظوری دے دی۔ لینا خان سیلی کون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔ لینا کی نامزدگی امریکی صدر جوبائیڈن نے کی تھی۔ ایف ٹی سی کی چیئرویمن منتخب ہونے پر لینا خان نے سینیٹ سے اظہار تشکر کیا۔