اسلام آباد: (92 نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیولپمنٹ اپڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 2.8 اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 0.6 فیصد متوقع ہے، دوسری طرف آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ پاورسیکٹرڈسٹری بیوشن اصلاحات رپورٹ 2024 جاری کی گئی ہے۔
پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز روئز نے معاشی استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مائیکرو اور میکرو اقتصادی استحکام کا توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، ڈالر مہنگا! اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال کیا؟
حالیہ اقتصادی استحکام کی پاکستان میں بڑی اہمیت ہے، اسے کم نہ سمجھا جائے۔ پالیسی سازی پر اعتماد میں بہتری، معاشی ترقی کی بحالی، اور افراط زر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سال 2023 میں ذخائر میں بہتری اور اسٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ میں کمی کا مثبت اثرہوا۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا 21 واں پروگرام ہے جو پاکستان میں عملدرآمد ہو رہا ہے۔ نجی شعبے کیلئے قرضہ جات کی حوصلہ افزائی اور مالیاتی استحکام کے لئے مضبوط حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔