Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستانی معیشت کےترقی نہ کرنے کے دعوے کرنیوالے آج خاموش ہوگئے ہیں : اسحاق ڈار

پاکستانی معیشت کےترقی نہ کرنے کے دعوے کرنیوالے آج خاموش ہوگئے ہیں : اسحاق ڈار
May 21, 2016
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو کہتے تھے کہ پاکستانی معیشت ترقی نہیں کر سکتی آج خاموش ہوگئے ہیں ۔ قرض معاف کرانے والوں کی بات کیوں نہ کریں تحقیقات ہوں گی اور ہر چیز کی ہوں گی۔ تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے اور معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت مخالفین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں  کیونکہ صرف اسی طرح معاشی شرح نمو آٹھ فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑے فورمز پر آکر جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے ہیں صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرمایہ کاری کو بڑھائیں ۔