Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی معیشت میں بہتری،وزیر خزانہ کے دعوے جھوٹ نکلے

پاکستانی معیشت میں بہتری،وزیر خزانہ کے دعوے جھوٹ نکلے
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاکستانی معیشت میں بہتری کے تمام دعوے جھوٹے نکلے۔ آئی ایم ایف نے وزیرخزانہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے پاکستان کے 6 بنیادی اعشاریے خطرناک حد تک گراوٹ کا شکار ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی معیشت کو عالمی ادارے اعلیٰ ریٹنگ دے رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کے تمام دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

آئی ایم ایف کے آرٹیکل 4 کے تحت گزشتہ روز جاری کردہ معاشی تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے 6 بنیادی اقتصادی اعشاریے خطر ناک حد تک گراوٹ دکھا رہے ہیں۔ وفاقی مالیاتی خسارہ 4.2 فیصد سے بڑھ گیا ہے۔ جبکہ برآمدات 15 بلین ڈالر سے کم اور درآمدات 50  بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں ۔ یہ پاکستانی معیشت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔

ملک میں سیاسی بحران کے باعث روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کم ہو رہی ہے۔ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگانے سے گریز کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ وفاقی محصولات میں 50 ارب روپے کا خسارہ سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب سمندرپار پاکستانیوں  کی جانب سے ترسیلات زر پچھلے چار سال سے 15 ارب ڈالر سے نہیں بڑھ رہیں۔ آئی ایم ایف نے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی تجویز دی ہے ۔