Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی ماہرین نے بغیر بیج کینو کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی

پاکستانی ماہرین نے بغیر بیج کینو کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی
January 17, 2016
فیصل آباد (92نیوز) دنیا بھر میں پاکستان کو کینو کی کاشت پر خاص مقام حاصل ہے مگر ماہرین نے اب بیج کے بغیر کینو کی نئی قسم تیار کر کے زراعت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ گیارہ سال کے کامیاب تجربے کے نتیجے میں اب لوگوں کو ذائقے دار کینو کھانے کو ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کی پیلی دھوپ میں رسیلے اور ذائقے دار کینو کھانے سے مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ پاکستانی کینو جہاں ذائقے‘ خاصیت‘ معیار اور سائز کے لحاظ سے مقبول ہے وہیں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سیڈ لیس کینو تیار کر کے پاکستان دنیا میں سرفہرست آ گیا ہے۔ بغیر بیج کے کینو کی ایجاد کے لیے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ماہرین نے سرگودھا، لیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لگ بھگ 60 درختوں پر پیوند کاری کی اور ایک دہائی بعد اس سال ان پودوں سے بغیر بیج کے کینو حاصل کیے جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرے کینو کی طرح جلد ہی بغیر بیج کے یہ پاکستانی کینو بھی انفرادیت اور ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں مقبولیت پائے گا۔ پاکستانی کینو اگرچہ دنیا بھر میں مقبولیت اختیار کئے ہوئے ہیں بیج کے بغیر تیار ہونے والا یہ کینو بھی اپنی انفرادیت کی بدولت دنیا میں یقینا دھوم مچائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔