Monday, September 26, 2022

پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں،وزیراعظم

پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی تیسری برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے جان ومال کی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  16 دسمبر 2014ء کا دن ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا اور اس واقعے کے بعد اس قوم نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا ارادہ کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور شہداء کے خون سے لکھے اس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔