پاکستانی فٹبال ٹیم کی قبلہ اول کی زیارت کی تصاویرسامنے آگئیں

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی فٹبال ٹیم کے گزشتہ جمعہ کو قبلہ اول کی زیارت کی تصاویر سامنے آگئیں ۔گزشتہ جمعہ کو قومی فٹبال ٹیم نے جمعۃالمبارک قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں ادا کیا تھا اور مسجد کی زیارت کی تھی ۔
قومی ٹیم نے 14 نومبر کو فلسطین کے ساتھ دوستانہ میچ بھی کھیلا تھا ۔ فلسطین نے یہ میچ دو ایک سے اپنے نام کیا تھا۔