Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی فوجی قیادت نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس پر مبارکباددی

پاکستانی فوجی قیادت نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے 90 ویں یوم تاسیس پر مبارکباددی
July 31, 2017

اسلام آبا د(92نیوز)پاکستان کی فوجی قیادت نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کو یوم تاسیس پر مبارکبادی دی ہے۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ”پاک چین دوستی زندہ باد“کا نعرہ لگایا سالہا سال سے جاری پاک چین دفاعی تعاون کس نہج پر رہا۔

تفصیلا تکےمطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کو 90سال مکمل ہوگئے پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔۔ترجمان پاک فوج نے پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

پاکستان اورچین دوستی کا لازوال رشتہ تاریخی بندھن میں بندھا ہے تیان من اسکوائربیجنگ میں پاکستانی فوجی دستے کی شرکت ہویا پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں چینی لبریشن آرمی ۔۔نیوی اور فضائیہ کے مشترکہ دستے کی آمد۔ پاک چین مسلح افواج کے مابین تعلقات تربیتی ا ±موراور دوطرفہ مشقوں میں شرکت کلیدی رہی۔ میزائل ٹیکنالوجی جے ایف 17تھنڈرالخالد ٹینکس ایف 22فریگیٹس۔۔فاسٹ اٹیک میزائل بوٹس یا آبدوزیں۔۔دوطرفہ دفاعی تعاون بھی ہمیشہ مثالی رہا۔

خواب سے حقیقت تک خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ اقتصادی راہداری پاک چین افواج کی مشترکہ ترجیح ہے۔۔تبھی تو اس منصوبے کی سلامتی اور کامیابی کےلئے سکیورٹی ڈویژن اور نئی ٹاسک فورسز کا اجراءکیاگیا سی پیک کی تکمیل اوراس منصوبے کے مکمل تحفظ کیلئے عسکری قیادت کا عزم دیکھا جائے تووہ پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے۔