Saturday, December 3, 2022

پاکستانی فلم مالک پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

پاکستانی فلم مالک پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فلم مالک پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ شہری محبوب عالم نے صائم چودھری کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے فلم پر پابندی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔ فلم مالک کرپشن کے خلاف سبق آموز ہے، عدالت اس پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست پر مزید سماعت 17 مئی کو ہوگی۔