Saturday, July 27, 2024

پاکستانی غزلیں گا کر سر بکھیرنے والی انگلش گلوکارہ تانیا ویلز کے چرچے

پاکستانی غزلیں گا کر سر بکھیرنے والی انگلش گلوکارہ تانیا ویلز کے چرچے
April 14, 2016
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکارہ تانیا ویلز کے آج کل بڑے چرچے ہیں۔ گلوکارہ نے موسیقی کے دو لیجنڈز مہدی حسن اور نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیت اپنی سریلی اور میٹھی آواز میں گا کر سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تانیا ویلز مہدی حسن اور نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے گیت گا کر ایسے سر بکھیرتی ہیں کہ سننے والا کانوں پر یقین نہ رکھے۔ تانیا نے بارہ برس سے موسیقی کی تربیت لینا شروع کی اور اس کے بعد ایسے سر بکھیرے کہ دیکھنے اور سننے والے داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔ فیض احمد فیض کے شعروں کو سر میں گایا تو کیا مشرق اور مغربی پرستار۔ سب ہی حیران رہ گئے۔ تانیا ویلز مہدی حسن کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں اور ان کی گائی غزلوں پر خوب رنگ جماتی ہیں۔ تانیا ناصرف غزل بلکہ صوفی سانگ گانے میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ گوری سنگر نے لیجنڈ نصرت فتح علی خان کے گانے بھی گائے اور سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔