Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی عازمین حج کےلئے ادویات اورطبی عملہ سعودی عرب بھیجنے کے انتظامات مکمل

پاکستانی عازمین حج کےلئے ادویات اورطبی عملہ سعودی عرب بھیجنے کے انتظامات مکمل
July 8, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاکستانی عازمین حج کےلئے ادویات اورطبی عملہ سعودی عرب بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ پاکستانی میڈیکل مشن 2 لاکھ سے زیادہ عازمین حج کو علاج کی سہولتیں دے گا۔ چار کروڑ مالیت کی 23 ٹن ادویات جمع کرلی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق حکومت پاکستان نے عازمین حج کوحجاز مقدس میں علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔ رواں سال پاکستان سے ڈاکٹروں، نرسوں ،فارماسسٹس اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل 400 افراد کا حج میڈیکل مشن سعودی عرب میں حجاج اکرام کی خدمات کرے گا۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کا 60 افراد کا پہلا دستہ 20 جولائی کو سعودی عرب روانہ ہو گا باقی عملہ پانچ مراحل میں سعودی عرب پہنچے گا ۔ پاکستان کی طرف سے چار کروڑ مالیت کی 23 ٹن ادویات بھیجی جائیں گی۔ نئی ایکسریزمشین  ڈینٹل مشین شوگر کٹس اور لیبارٹری کا سامان بھی ادویات میں شامل ہے جبکہ سعودی عرب میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کی 4 نئی ایمبولینسز بھی خرید ی گئی ہیں جس کے بعد وہاں پاکستانی ایمبولینسز کی تعداد 9ہوجائیگی نزلہ۔۔۔بخار۔۔دمہ۔۔درد۔۔اینٹی بائیوٹیک اور ڈرپس جلد سعودی عرب بھیجی جائیں گی۔ رواں سال مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی ہسپتال اور 9 ڈسپنسیرز بنائی جائیں گی۔مدینہ منورہ میں بھی ایک بڑا ہسپتال اور 4 ڈسپنسریز قائم کی جائیں گی۔پاکستان حج میڈیکل مشن دوران حج 45 روز تک مکہ اور مدینہ میں قیام کرے گا۔