Wednesday, September 28, 2022

پاکستانی طلباء کو کرونا سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں ، چینی سفارتخانہ

پاکستانی طلباء کو کرونا سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں ، چینی سفارتخانہ
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں  ،  وبا پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ پاکستانی طلباء کے والدین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں ۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں چینی سفارتخانے کے حکام نے کہا کہ  ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں  ،  لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں  ، کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کو پھیلانے کا موجب ہو سکتی ہے  ، چین میں پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کی جا رہی ہے   وہ محفوظ اور صحت مند ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی مکمل گارنٹی دیتے ہوئے طلباء کے والین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلایا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے ۔