Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی طلباءنے امریکی شہر بوسٹن میں منعقدہ تقریری مقابلہ جیت لیا

پاکستانی طلباءنے امریکی شہر بوسٹن میں منعقدہ تقریری مقابلہ جیت لیا
February 2, 2016
بوسٹن (92نیوز) کراچی میں نجی اسکول کے طلباءنے امریکہ کے شہر بوسٹن میں منعقدہ تقریری مقابلہ جیت کرملک کا نام روشن اور پاکستانی طلباءکے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بوسٹن میں ہونے والے مقابلے میں دنیا بھر سے پینتیس سو طلبا نے حصہ لیا لیکن بیسٹ انٹرنیشنل ڈیلی گیشن ایوارڈ کراچی کے ایک نجی سکول کے طلباءکے حصے میں آیا۔ یوں پاکستانی طلباءنے مقابلہ جیت کر نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ عوام کے بھی سرفخر سے بلند کر دیے ہیں۔ ہاورڈ کی طرز پر اقوام متحدہ کے تقریری مقابلے بوسٹن میں ہوئے اور پاکستانی بچوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود مقابلہ جیت لیا اور پاکستانی پرچم دنیا میں بلند کر دیا اور ثابت کر دیا کہ پاکستانی نوجوان ہر میدان میں دوسری اقوام کے نوجوانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔