پاکستانی شخص کی مسجد حرام میں مطاف کی بالائی منزل سےچھلانگ لگا کر خود کشی
ریاض (92 نیوز) پاکستانی شخص نےمسجد حرام میں مطاف کی بالائی منزل سےچھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ خودکشی کی وجوہات اور مرنے والی شناخت معلوم نہ ہو سکی۔
سعودی محکمہ شہری دفاع ومسجد الحرم کی انتظامیہ کےمطابق گزشتہ روز عشاء کی نما ز جاری تھی کہ ایک 35 سالہ شخص بالائی منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
بعد ازاں انتظامیہ نےتصدیق کی کہ 35سالہ شخص نے مسجد کی بالائی منزل سے مطاف میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔
فرش پر گرنے کی وجہ سے اس کی پسلیاں اور جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔
مسجدالحرام میں خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ۔
سترہ فروری 2015 میں بھی ایک ایشیائی خاتون نے اسی مقام سے کود کر خودکشی کی تھی ۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی بسلسلہ روزگار مقیم ہیں جنہیں معاوضوں کی عدم ادائیگی، بیروزگاری جیسے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے۔