Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی سے شادی کرنیوالی زلزلہ متاثرہ نیپالی خاتون کی ویزہ کے حصول کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست

پاکستانی سے شادی کرنیوالی زلزلہ متاثرہ نیپالی خاتون کی ویزہ کے حصول کیلئے حکومت پاکستان سے درخواست
May 4, 2015
کٹھمنڈو (92نیوز) نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے سے متاثرہ ایک خاتون پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہے۔ ٹینا کی شادی پاکستانی شہری افتخار سے ہوئی اور وہ زلزلے کے بعد نیپال میں بے یارومددگار ہے۔ خاتون نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ پاکستان پہنچنے میں اس کی مدد کی جائے۔ نیپال میں جب زلزلہ آیا تو ٹینا اپنی 9ماہ کی بچی کے ساتھ کٹھمنڈو میں تھیں جبکہ ان کا خاوند اپنے گھر ملتان میں تھا۔ زلزلے سے ٹینا کا گھربار تباہ ہو گیا، ٹینا اپنی بچی کےساتھ پاکستان آنا چاہتی ہے لیکن ان کی بیٹی کو پاکستان کا ویزہ نہیں دیا جا رہا۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینا نے کہا کہ وہ پاکستان اپنے خاوند کے پاس آنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد وہ بہت خوفزدہ ہیں، پاکستانی حکومت ان کی بچی کو ویزہ دلانے میں مدد کرے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔