Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی سیاست میں اہم موڑ، وزیراعظم نوازشریف کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کرینگے

پاکستانی سیاست میں اہم موڑ، وزیراعظم نوازشریف کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کرینگے
May 15, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی سیاست کے ایک اہم موڑ پر وزیراعظم نوازشریف کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب ملکی سیاست، حکومت اور  اپوزیشن کے تعلقات کا مستقبل متعین کرے گا۔ ملک میں جاری سیاسی بحران حل ہو گا یا مزید سنگین ہو گا اس کا انحصار ان کے اس اہم خطاب پر ہے۔ وزیراعظم نوازشریف  پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد دو بار قوم سے خطاب کر چکے ہیں لیکن کل وہ پہلی بار اس معاملے پر قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں وزیراعظم سے قومی اسمبلی میں سات سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان سے واپسی پر اس معاملے پر سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن  کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ  کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی جانب سے حکومت کے ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کی تشکیل سے معذرت کے بعد حکومت پر سیاسی جماعتوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک میں جاری سیاسی بحران کسی حل کی طرف جائے گا یا مزید سنگین ہو گا اس کا انحصار بھی بڑی حد تک اسی خطاب پر ہے۔ توقع ہےکہ وزیراعظم اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔