پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے : برطانوی آرمی چیف

راولپنڈی(92نیوز)برطانوی آرمی چیف نکولس کارٹر نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعریف کی ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ ہمارا رابطہ مسلسل بنیادوں پرہے پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوجب بھی مددکی ضرورت ہوگی ہم تیارہیں۔