Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی سفیر کا دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ‘ مسائل دریافت کیے

پاکستانی سفیر کا دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ‘ مسائل دریافت کیے
August 4, 2016
دمام (92نیوز) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے پاکستانی ملازمین کے کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستانیوں کے مسائل سنے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے سونگ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس کیمپ میں آٹھ سو پاکستانی مقیم ہیں۔ سفیر نے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کل سے کمپنی کی جانب سے خوراک کی فراہمی بحال ہو جائے گی۔ اگر کمپنی نے ایسا نہ کیا تو سفارتخانے کی جانب سے پیسے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کو دو سو ریال فراہم کر رہے ہیں۔ جدہ کے دو بڑے کیمپوں میں خوراک کی سپلائی بحال ہو گئی ہے۔ جدہ کے سوجیکس اور ہائی وے کیمپ میں 23 سو پاکستانی مقیم ہیں۔ سطین‘ الجزیرہ اور طائف کے کیمپس میں کل رقوم فراہم کی جائیں گی۔