Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر دلائل طلب

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر دلائل طلب
October 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر دلائل طلب کر لیے اور قرار دیا کہ دلائل سننے کے بعد آئندہ ہفتے فیصلہ کیا جائیگا۔ علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی اور قرار دیا  علی جہانگیر کی تعیناتی مستقل نہیں بلکہ کنٹریکٹ پر ہے۔ کنٹرکٹ ملازم کی تعیناتی ایگزیکٹیو کر سکتا ہے، انہیں فیصلہ کرنے دیں۔ درخواست گزار کے وکیل حسن مان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں، تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔ ایسی پاورز ایگزیکٹیوکے پاس نہیں، رولزآف بزنس کارول فور چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔