Friday, February 3, 2023

دفتر خارجہ نے مودی کا پاکستان مخالف بیان کو بھارتی انتخابی مہم کیلئے سیاسی حربہ قراردیدیا

دفتر خارجہ نے مودی کا پاکستان مخالف بیان کو بھارتی انتخابی مہم کیلئے سیاسی حربہ قراردیدیا
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان کو بھارت میں انتخابات کے لیئے سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ قرار دے دیا۔ پاکستان مخالف بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان پر ترجمان  دفتر خارجہ  نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انتخابات ہیں ۔ مودی کا  حالیہ  بیان سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے۔ ترجمان نے  کہا کہ  ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔ پاکستان نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کا خط بھی لکھا ۔ ترجمان  کا کہنا  تھا کہ ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے۔