Friday, October 7, 2022

پاکستانی دفترخارجہ نے نریندر مودی کے بیان کی شدید مذمت کر دی

پاکستانی دفترخارجہ نے نریندر مودی کے بیان کی شدید مذمت کر دی
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اب یہ ثابت ہو گیا کہ بھارت نے 1971ءمیں پاکستان کے مشرقی صوبے میں سازشیں کرتے ہوئے مداخلت کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مود ی کا بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت اپنے خودمختار ہمسایہ ممالک کے خلاف منفی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی سیاستدانوں کا اس قسم کی سرگرمی میں ملوث ہونا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی سیاستدان منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کو فخر سے یاد کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی اور بنگلہ دیشی عوام ایک مضبوط رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔