Saturday, July 27, 2024

پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں عمران خان جیسالیڈر ملا، خاتون اول بشری بی بی

پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں عمران خان جیسالیڈر ملا، خاتون اول بشری بی بی
September 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی نے عمران خان اور طیب اردوان کو صدی کا سب سے بڑا لیڈر قرار دے دیا، کہتی ہیں اللہ تعالیٰ جب کسی ملک پر کرم کرتا ہے تو اسے اچھا لیڈر عطا کر دیتا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون اول کہتی ہیں کہ پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں عمران خان جیسالیڈر ملا۔ بشری بی بی نے بتایا کہ عمران خان بہت سادہ انسان ہیں، انہیں کسی چیز کا کوئی لالچ نہیں، وہ گھر آکر شکرانے کے نوافل ادا کرتے ہیں، تبدیلی آنے میں وقت لگتا ہے، ملک کے حالات صرف عمران خان ہی بدل سکتے ہیں۔ خاتون اول نے روحانیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا دردو پاک سے بڑی کوئی عبادت نہیں، عمران کی زندگی اللہ اور اس کے رسولﷺ کے لئے ہے، انہیں بابا فرید گنج شکرؒ سے عشق ہے۔ بشریٰ بی بی نے اپنی زندگی سے متعلق سوال پر کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مہارانی کی طرح رکھا، خاتون نے اول کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی دین کی بات نہیں کرتا، جو دین کی بات کرتا ہے، اسے جاہل اور پینڈو سمجھا جاتا ہے، اللہ نے ہدایت کا وقت مقرر کر رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دنیاوی خاتون اول ہونے کی ان کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔