Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی خوش اخلاق قوم ہیں ، بھارتی سیاستدان

پاکستانی خوش اخلاق قوم ہیں ، بھارتی سیاستدان
September 16, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارت کی مرکزی سیاسی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے پاکستان کے متعلق مودی سرکار کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ایک خوش باش قوم ہے اور ان کی مہمان نوازی تو لاجواب ہے ۔ شرد پوار نے کہا مودی حکومت سیاسی فائدے کیلئے یہ پراپیگنڈا کر رہی ہے کہ پاکستان میں صورتحال بہت خراب ہے ، لوگوں کو شدید مشکلات ہیں اور وہ خوش نہیں رہتے ۔ انہوں نے کہا میں کئی دفعہ پاکستان گیا جہاں گرمجوشی سے میرا استقبال کیا گیا، مجھے بہت محبت ملی، پاکستانیوں نے مجھے کہا اگرچہ ہم کئی وجوہات کی وجہ سے بھارت اپنے رشتہ داروں کو ملنے نہیں جا سکتے لیکن ہم بھارت سے آنے والوں کا اپنوں کی طرح خیال رکھتے ہیں۔