Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست دے  دی

   پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست دے  دی
October 4, 2015
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی خواتین نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست دے  دی۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان  پہلا ون ڈے میچ کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔  پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انچاس اعشاریہ پانچ اوورز میں  دو سو چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی بسمہ معروف بانوے رنز کے ساتھ  میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں پر ایک سو چورانوے رنز بنا سکی ،رمنا احمد کے ستر رنز بھی مہمان ٹیم کے کسی کام نہ آئے۔ پاکستان کی طرف سے انعم امین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔