Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی حکام گیس مہنگی کرنے کی شرط پر قرضہ لینے کیلئے آج دبئی میں آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کرینگے

پاکستانی حکام گیس مہنگی کرنے کی شرط پر قرضہ لینے کیلئے آج دبئی میں آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کرینگے
July 29, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں شروع ہوں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں جائزہ مشن پر مذکرات انتیس جولائی سے چھ اگست تک دبئی میں جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان آئی ایم ایف کو آٹھویں جائزہ مشن کی رپورٹ پیش کرے گا۔ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو قرض کی نویں قسط جاری کی جائے گی۔ پاکستان کو قرض کی نویں قسط ستمبرمیں جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کو ٹیکس اصلاحات اور نجکاری پروگرام پر بریفنگ دیں گے جب کہ توانائی کے شعبہ میں کی جانیوالی اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ مذاکرات میں پاکستان گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائے گا۔