Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی تفتیشی ٹیم نے پٹھانکوٹ میں قیام کیلئے 7 دن کاوقت مانگ لیا

پاکستانی تفتیشی ٹیم نے پٹھانکوٹ میں قیام کیلئے 7 دن کاوقت مانگ لیا
March 23, 2016
لاہور (92نیوز) پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے بھارت جانے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے بھارت میں قیام کیلئے سات دن کا وقت مانگ لیا ہے۔ ٹیم گواہوں اور متاثرہ افراد سے بھی معلومات حاصل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت جانے والی پاکستانی ٹیم کریمنل پروسیجر کوڈ کے تحت تفتیش کریگی۔ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ واقعہ کے کرائم سین کا دورہ کرنے کے علاوہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور ان کے بارے میں لیبارٹری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی۔ ٹیم کے ارکان واقعہ کی تحقیقات میں شامل بھارتی افسروں سے بھی معلومات لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارتی حکام کو ایف آئی آر کی کاپی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر بھی بریفنگ دے گی۔