Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستانی بلے باز آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستانی بلے باز آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستان کے بلے باز آصف علی کو آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیدئیے گئے۔

آصف علی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی، جارح مزاج بلے باز نے افغانستان کے خلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگا کر قومی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے آصف علی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے۔

آصف علی کے ساتھ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔