Tuesday, January 31, 2023

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل فائٹ جیت لی

سئیول (ویب ڈیسک) ایک اور بڑا اعزاز پاکستان کے نام۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے کر محمد وسیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

اس سے پہلے محمد وسیم نے جولائی میں فلپائنی باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

انہوں نے 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ بھی جیت رکھا ہے۔

فتح کے بعد خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا وہ دس سال سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ اپنی حالیہ کامیابیوں کا سہرا کورین پروموٹر اینڈی کم کو دیتے ہیں جنھوں نے ہر موقع پر ان کو تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔

محمد وسیم سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں