Wednesday, October 5, 2022

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے شہریت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے شہریت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

کوئٹہ ( 92 نیوز ) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے شہریت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ۔ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسپانسر نہ ملنے کے باعث شہریت چھوڑنے پر مجبور ہو گیا ہوں ۔
دنیا بھر کے مختلف میدانوں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے قومی باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ہے اگر اسپانسر شپ ملے تو عالمی سطح پر پاکستان کو مزید ٹائٹل جیت کر دے سکتا ہوں ۔
باکسرمحمد وسیم نے کہا کہ حکومت تعاون کرے تاکہ میں پاکستانی شہریت نہ چھوڑوں جبکہ میں خود بھی چاہتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لئے ہی کھیلتا رہوں۔