Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی باکسر محمد وسیم آج فلپائنی حریف کیخلاف دبئی میں اِن ایکشن ہوں گے

پاکستانی باکسر محمد وسیم آج فلپائنی حریف کیخلاف دبئی میں اِن ایکشن ہوں گے
September 13, 2019
 دبئی (92 نیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم آج رنگ میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ محمد وسیم فلپائنی حریف کیخلاف دبئی میں اِن ایکشن ہوں گے۔ پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں اترنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی باکسر آج دبئی میں فلپائن کے باکسر کونراڈو  کے مد مقابل ہونگے۔ ورلڈ ٹائٹل کيلئے محمد وسيم کو يہ فائٹ جيتنا لازمی ہے۔ باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے فائٹ کے لیے بھر پور تیاری کی ہے۔ چھ ماہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کیمپ اچھا رہا۔ باکسر محمد وسیم نے کہا کہ آج کی فائٹ کے لیے پرجوش ہوں اور جیت کے لیے پر امید ہوں ۔ محمد وسيم نے جمعہ کو ہونے والی فائٹ کشمير کے نام کر دی ہے۔