Thursday, October 6, 2022

پاکستانی ایماز علی ابڑو نے گنیز بک میں نام درج کروالیا

پاکستانی ایماز علی ابڑو نے گنیز بک میں نام درج کروالیا
کراچی (92 نیوز) پاکستان کا 11 سالہ ستارہ عالمی افق پر جگمگا اٹھا، ایماز علی ابڑو نے 1 منٹ میں سب سے زیادہ ممالک کے نام لیکر گنیز بک میں نام درج کروالیا۔ کراچی کے 11 سالہ طالب علم ایماز علی ابڑو نے عالمی افق پر پاکستان کا نام روشن کردیا، ایماز نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ممالک کے نام لیکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔ پاکستان کے ایمازعلی ابڑو نے بھارتی نوجوان واجو بھالو کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی۔