Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستانی آرٹسٹ نے محمد بن سلمان کا ہاتھ سے پورٹریٹ تیار کرلیا

پاکستانی آرٹسٹ نے محمد بن سلمان کا ہاتھ سے پورٹریٹ تیار کرلیا
February 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے سعودی ولی عہد کا ہاتھ سے پورٹریٹ تیار کر لیا۔ سعودی ولی عہد کا تاریخی دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانیوں کی جانب سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، اسی سلسلے میں  پاکستانی پاکستانی نوجوان آرٹسٹ بھی میدان میں آگئیں ۔ رابعہ ذاکر نے سعودی ولی عہد کی ہاتھ سے پورٹریٹ تیارکرلیا ، آئل پینٹنگ تصویر مکمل کرنے میں آرٹسٹ کو ایک ہفتہ محنت کرنا پڑی ۔ روایتی عرب لباس، رومال کو بھی آئل پینٹنگ سے حقیقی رنگ دیئے گئے ۔ رابعہ ذاکر کہتی ہے کہ ولی عہد کے چہرے کے جلالی اور جمالی تاثرات بنانا مشکل کام تھا، محمد بن سلمان کو پورٹریٹ ہاتھ سے پیش کرنا چاہتی ہوں ، اگر سعودی ولی عہد کو تحفہ پیش نہ کرسکی تو سعودی سفارتخانے کے سپرد کردوں گی۔