پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیرکپور کی دوستی کے چرچے

ممبئی (92 نیوز) بالی ووڈ میں قدم جمانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ کے حمایتی اور مخالفین میدان میں اتر آئے ہیں۔
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سے انٹری مار کر خوب پذیرائی سمیٹی۔ ہے۔
لیکن اب ماہرہ کی رنبیر کپور سے دوستی کے بھی چرچے ہیں۔
ماہرہ خان اور رنبیر کی دوستی کا آغاز دبئی کے گلوبل ٹیچر پرائز گالا سے ہوا اور اس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی خوب ہوئے۔ ماہرہ اور رنبیر کی بیک اسٹیج لڑتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔ لیکن دونوں نے اپنے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی۔
اس مرتبہ رنبیر اور ماہرہ نیو یارک میں ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ تصاویر سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کی دوستی خاصی گہری ہے۔
بعض حلقوں کی جانب سے یہ بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ یہ مناظر فلم کی شوٹنگ کا حصہ تھے۔ یوں سوشل میڈیا پر ماہرہ کے حمایتی بھی خوب کردار نبھا رہےہیں۔
معاملہ کچھ بھی ہو لیکن یہ بات تو یقینی ہے کہ ماہرہ خان خبروں میں خوب ان رہتی ہیں۔