Saturday, July 27, 2024

پاکستانیوں کے لئے سستی گاڑی کا حصول خواب بن گیا

پاکستانیوں کے لئے سستی گاڑی کا حصول خواب بن گیا
March 26, 2018

 کراچی (92 نیوز) لوکل کار اسمبلرز نے پاکستانیوں کے لیے سستی گاڑی کا حصول خواب بنا دیا ۔

 لوکل کار اسمبلرز اپنی مرضی سے سال میں کئی بار گاڑیوں کی قیمت میں بلاجوازاضافہ کرنے لگے۔ تو وہیں پاکستانی صارف اون منی اور تاخیر سے گاڑی کی ڈیلوری کا عذاب کا شکار ہیں  ۔

 جنوری میں پاک سزوکی موٹر سمیت دیگر کار اسمبلر نے گاڑیوں کی قیمت میں 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تو ہونڈا اور انڈس موٹرز نے بھی روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی کو وجہ بنا کر اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 3 فیصد کا اضافہ کیا جبکہ سوزوکی نے تو دو ماہ بعد ہی گاڑیوں کی قیمت میں 50 ہزار تک کا اضافہ کر دیا اور اب انڈس موٹر نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 1 لاکھ سے 3 لاکھ تک بڑھا دی ہے ۔

 آٹو پالیسی دوہزار بیس دو ہزار اکیس کے مطابق 60 دن سے اوپر گاڑی کی ڈیلوری نہ دینے پر کاراسمبلرز کو کائی بور پلس 2 فیصد کے حساب سے صارف کو ڈسکاونٹ دینا ہو گا تاہم یہ باتیں صرف آٹو پالیسی کے کاغذوں تک محدود ہیں ۔