پاکستانیوں کی بیرون ملک 2700 جائیدادوں کا سراغ لگالیا

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستانیوں کی بیرون ملک 2700 جائیدادوں کا سراغ لگالیا ، ازخود نوٹس کیس میں حکومتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صرف دبئی میں پاکستانیوں کی ایک ہزار ارب سے زائد کی جائیداد ہے ، بازاروں کے بازار اسمگل شدہ اشیاء سے بھرے پڑے ہیں ، ساری کارروائی کاغذوں میں ہے ، کیا ایک ڈالر بھی واپس آیا ۔
سپریم کورٹ نے حوالہ ، ہنڈی اور اسمگلنگ نہ روکنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ، ایف آئی اے کو پیشرفت کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی۔