Friday, February 23, 2024

پاکستانیوں کی بڑی تعداد گوادر میں سرمایہ کاری میں مصروف

پاکستانیوں کی بڑی تعداد گوادر میں سرمایہ کاری میں مصروف
April 22, 2018
لاہور (92 نیوز) سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔ گوادر میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار عروج پر ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد گوادر میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ سی پیک کے حوالے سے رئیل؛ سٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے لئے یہ سنہری موقع ہے اور اس وقت سرمایہ کاری کرنے والوں کو آنے والے وقت میں بہترین منافع ہو گا۔ اس لیئے وہاں نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیز تیزی سے تعمیر ہو رہی ہیں ۔ ایک طرف تو جائیداد کے کاروبار سے منسلک لوگ گوادرمیں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تو دوسری جانب ملکی اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی بھی سرمایہ کاری کے لئے اولین ترجیح اب گوادر بن چکا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ سی پیک نا صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے لیئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور گوادرمیں سرمایہ کاری اس وقت کا بہترین فیصلہ ہے۔