پاکستانیوں نے دہشت گردی کو شکست دیکر سب کے دل جیت لیے: رشی کپور

لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر ہر کوئی خوش دکھائی دیتا ہے۔ بھارتی فلم اسٹار رشی کپور نے بھی پاکستان کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے جبکہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنائرا نے اسے یادگار لمحہ قرار دیا۔
پاکستان اور زمبابوے میچ کے دوران رشی کپور کا ٹویٹ سامنے آیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستانیوں نے دہشت گردی کو شکست دے کر سب کے دل جیت لئے ہیں۔
وسیم اکرم نے میچ میں کامیابی کے بعد ٹویٹ کیا اور اسے شاندار جیت قرار دیا۔ وسیم اکرم کی اہلیہ شنائرا اکرم نے پاکستان آنے پر زمبابوے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹس میں انہوں نے لکھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا جوش قابل دید ہے۔
سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بھی امید ظاہر کی کہ اب ملک میں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔