پاکسان نےاسکواش میں ایشئن جونیئر چیمپئن شپ جیتنے کی ہیٹرک مکمل کر لی

تہران(92نیوز)سینئرنہ سہی جونئیرز میں پاکستان نے اسکواش میں ایشئن جونیئرچیمپئن ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی ، اسراراحمد نئے ایشین جونئیراسکواش چیمپئن بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسراراحمدنےجونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ملائیشیاکےیان یاہو کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی ، فائنل مقابلہ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار میچ کھیلا گیا تاہم پاکستانی اسرار احمد اپنے مخالف پر حاوی رہے ۔
پاکستان ایشین جونئیر سکواش کا لگاتار تیسری بار چیمپئن بنا ہے قبل ازیں پاکستان کے طیب اسلم نے 2014 اور علی بخاری نے 2013 میں ایشین جونئیر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
تینوں کھلاریوں کا تعلق پنجاب سکواش ایسو سی ایشن سے ہے۔