Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاپ گلوکارہ ریحنہ کی برازیل کے موسیقی میلے میں شاندار پرفارمنس

پاپ گلوکارہ ریحنہ کی برازیل کے موسیقی میلے میں شاندار پرفارمنس
September 28, 2015
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) پاپ گلو کارہ ریحنہ نے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری موسیقی میلے میں پرفارم کر کے بھیگی رات کو گرمانے کے ساتھ شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ریوڈی جنیرو میوزک فیسٹیول کی چھٹی رات پاپ گلوکاروں نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ ہزاروں شائقین بے خود ہو کر رقص کرنے لگے۔ رات بھر جاری رہنے والے شو میں دنیا کے معروف موسیقاروں نے فن کا جادو جگایا اورموسیقی کی مختلف اقسام سے شائقین کے دل موہ لئے۔ موسیقی میلے میں برطانوی گلو کار سام سمتھ اور آسٹریلوی انڈی پاپ بینڈ کی ایمی شیپرڈ نے بھی پرفارمنس دی۔ ریو ڈی جنیرو کے اتھلیٹ پارک میں جاری میلے میں روزانہ پچاسی ہزار سے زائد افراد شریک ہوتے ہیں۔ اٹھارہ ستمبر سے جاری میلے میں فیتھ نو مور، سلپ ناٹ‘ ہالی وڈ ویمپائر جیسے گروپ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں جبکہ کیٹی پیری ، ایلٹن جان اور راڈ سٹیورٹ بھی میلے میں پرفارم کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔