Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے

پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے
August 13, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی‘ ڈسکو کی دیوانی نازیہ حسن کی آج سولہویں برسی ہے۔ ان کے خوبصورت انداز اور آواز میں گائے ہوئے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نازیہ حسن سولہ سال پہلے کینسر کا شکار ہوئیں۔ پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی نازیہ حسن ا پنے عروج کے زمانے میں مداحوں کو غمزدہ کر گئیں۔ ”آپ جیسا کوئی زندگی میں آئے‘ دل کی لگی کچھ اور بھی اور ٹاہلی دے تھلے بہہ کے” ان کے مشہور زمانہ گیت ہیں۔ نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے ٹیلی ویژن پروگرام ”سنگ سنگ چلے“ سے موسیقی کی شروعات کیں۔ 80ءکی دہائی میں بھارتی فلم ”قربانی“ میں ”آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے“ گا کر انہوں نے گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچا دی۔ نازیہ حسن کا شہرہ آفاق البم” ڈسکودیوانے“ انیس سو بیاسی میں ریلیز ہوا جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ نازیہ حسن نے موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کیے لیکن کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ نہ کر سکیں اور تیرہ اگست دو ہزار کو 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔