Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاپ سٹار ٹیلر سوفٹ کی والدہ کینسرکے مرض میں مبتلا

پاپ سٹار ٹیلر سوفٹ کی والدہ کینسرکے مرض میں مبتلا
April 10, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) پاپ سٹارٹیلرسوفٹ نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ گلوکارہ نے اپنے لاکھوں مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیماری کی بروقت تشخیص کے لیے والدین کا چیک اپ کروائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹمبلر پر اپنے ایک پیغام میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اینڈریہ فن لے اب پہلے سے بہترمحسوس کر رہی ہیں لیکن گلوکارہ اور ان کے بھائی نے والدہ سے چیک اپ کے لیے کہا ہے۔ ٹیلرسوفٹ کا کہنا ہے کہ تشخیص کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ والدہ کو سرطان کا مرض لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی نوعیت کیا ہے یہ ایک نجی معاملہ ہے لہذا اس کے بارے میں نہیں بتائیں گی تاہم بیماری کے بارے میں مداحوں کو بتانا ضروری سمجھا۔ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیماری کے بارے میں عوام کو پتہ چلے تا کہ کام کاج میں مصروف والدین بروقت چیک اپ کروا سکیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔