Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاپ سنگر علی ظفر نے ”آئی ایم اینجل“ میں اداسی کے رنگ بھر دیے

پاپ سنگر علی ظفر نے ”آئی ایم اینجل“ میں اداسی کے رنگ بھر دیے
April 13, 2016
لاہور (92نیوز) طاہر شاہ کے فرشتے کی دھوم کے بعد علی ظفر بھی میدان میں اتر آئے۔ طاہر شاہ کے گانے ”آئی ایم اینجل“ کے شعر اداس رنگ میں بیان کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق طاہر شاہ کے نئے گانے ”آئی ایم اینجل“ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ آٹھ اپریل کو گانا ریلیز ہونے کے بعد اس کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ اپنے دلچسپ اور منفرد انداز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے طاہر شاہ کے جہاں ناقدین کی کمی نہیں وہیں ان کے انداز کو پسند کرنے والے بھی بہت ہیں۔ پاپ سنگر علی ظفر نے ”آئی ایم اینجل“ کو پیش کیا مگر ذرا ہٹ کر۔ طاہر شاہ کے گانے کی دھوم پڑوسی ملک میں بھی زوروں پر ہے جہاں سوشل میڈیا پر اب بھی پاکستانی سنگر کے خوب چرچے ہیں۔