Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاپوانیوگنی میں 7.4شدت کا زلزلہ، زلزلے کی گہرائی 63کلومیٹر، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی

پاپوانیوگنی میں 7.4شدت کا زلزلہ، زلزلے کی گہرائی 63کلومیٹر، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی
May 5, 2015
سڈنی (92نیوز) پاپوانیوگنی میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں 6 اعشاریہ 8شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔ زلزلے کا مرکز نیوبریٹین جزیرے میں کوکوپو شہر کے جنوب مغرب میں ایک سو تینتیس کلومیٹر دور تھا اور یہ زلزلہ ترسٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے تین سو کلومیٹر کے فاصلے تک سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ ابھی تک اس زلزلے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں چھ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ آچکا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔