Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاور رینجرز: غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل پانچ نوجوانوں کی کہانی

پاور رینجرز: غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل پانچ نوجوانوں کی کہانی
December 25, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے مداحوں کے خوشخبری۔ غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک پانچ نوجوانوں کی کہانی ہالی وڈ فلم ”پاور رینجرز“ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم ”پاور رینجرز“ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے رہائشی ایسے پانچ نوجوان طالب علموں کی ہے جنہیں کرہ ارض کی حفاظت کے لیے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے مقابلہ کر کے انسانوں کو محفوظ رکھتے ہیں اور وہ پاور رینجرز کہلانے لگتے ہیں۔

فلم کی ہدایات اسرائیلٹ نے دی ہیں۔ اداکار ڈیکری مونٹگمری، نومی اسکاٹ، آر جے سائیلر، بیکی جے، برائن کرینسٹن اور الزبتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کی لاگت سے بننے والی فلم آئندہ سال مارچ میں سینما گھروں کا رخ کرے گی۔