پانی کے نلکوں میں پانی کی بجائے گیس آنا شروع ہوگئ

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور کے علاقہ نمک منڈی میں پانی کے نلکوں سے گیس نکلنا شروع ہو گیا ہے ۔
متعلقہ محکموں کی اس غفلت کی وجہ سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔
پشاور کے علاقے نمک منڈی میں محکمہ گیس کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے نلکوں سے پانی کی جگہ گیس نکلنا شروع ہوگیا ہے ۔
ٹیوب ویل کا پانی ختم ہونے کےبعد نلکوں سے گیس نکلنے لگا تو لوگوں نے محکمہ سوئی گیس کے اہکاروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کسی سے رابطہ نہ ہوسکا۔
نمک منڈی ایک گنجان آباد علاقہ ہے اگرگیس کے اخراج پر بروقت قابونہ پایا گیا تواس سے بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔